لاہور ہائیکورٹ: قتل کیس میں سزائے موت پانے والا ملزم 6 سال بعد بری

لاہور ہائی کورٹ نے قتل کیس میں سزائے موت پانے والے ملزم کو 6 سال بعد بری کر دیا۔
جسٹس شہرام سرور اور جسٹس اکبر علی ڈوگر پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیے
پانچ مرتبہ سزائے موت کا ملزم بری
مقدمہ قتل میں سزائے موت پانے والا ملزم ہائیکورٹ سے بری
عدالت نے ناصر علی کی سزائے موت کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گواہوں کے بیانات میں تضاد پایا گیا، ٹرائل کورٹ سے 3 شریک ملزمان بری ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ صدر حافظ آباد میں شہری کے قتل کا مقدمہ درج ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ