پیر، 16 نومبر، 2026 · 7 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کویت میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت پر امریکی افسر کی کانگریس میں شکایت

تازہ ترین
کویت میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت پر امریکی افسر کی کانگریس میں شکایت

کویت میں ایرانی ڈرون حملوں سے امریکی فوجیوں کے تحفظ اور طبی سہولتوں کی عدم موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق امریکی فوج کے میجر اسٹیفن نے اس حوالے سے کانگریس میں شکایت جمع کرا دی۔

امریکی فوجی افسر نے سوال اٹھایا ہے کہ کویت میں فوجی مرکز پر ڈرون حملوں سے بچاؤ کے لیے خصوصی دفاعی نظام کیوں موجود نہیں تھا؟

ایران کیخلاف جنگ میں 1 اور امریکی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق

میجر اسٹیفن کے مطابق کویت میں امریکی فوجی اڈے پر نہ ڈاکٹر موجود تھا، نہ مستقل طبی مرکز اور نہ ہی مناسب ایمبولینس کی سہولت، وہاں صرف ایک ایمبولینس دستیاب تھی۔

انہوں نے بتایا کہ کویت میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملوں کے خطرے سے اعلیٰ حکام کو پہلے ہی آگاہ کر دیا گیا تھا، تاہم خطرے کی نشاندہی کے باوجود حفاظتی انتظامات نہیں کیے گئے۔

امریکی فوجی افسر نے کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات کی جائیں کہ دفاعی اور طبی سہولتوں کے بغیر امریکی فوجیوں کو کویت کیوں بھیجا گیا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ