جینسن ہوانگ کی اینویڈیا میں ممکنہ واپسی، کمپنی کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ

معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کے سابق سربراہ جینسن ہوانگ کی کمپنی میں ممکنہ واپسی کی خبروں کے بعد سرمایہ کاروں میں امید پیدا ہو گئی، جس کے نتیجے میں کمپنی کے شیئرز میں بہتری کے آثار سامنے آئے ہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق جینسن ہوانگ کی ممکنہ واپسی سے متعلق خبروں کے بعد کرپٹو بلاک چین پلیٹ فارم ہائپر لیکویڈ پر اینویڈیا کے شیئرز سے منسلک پرپیچوئل فیوچرز اتوار کی شام 3 فیصد سے زائد بڑھ گئے، جب کہ نیسڈیک 100 فیوچرز میں بھی تقریباً 0.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
واضح رہے کہ اینویڈیا کے شیئرز گزشتہ ہفتے شدید دباؤ کا شکار رہے اور کمپنی کی قیادت کے بحران نے سرمایہ کاروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
جینسن ہوانگ کی اینویڈیا میں واپسی کے امکانات
جینسن ہوانگ اسکینڈل کے بعد کانگریس کے سامنے پیش ہونے پر آمادہ: رپورٹ
جینسن ہوانگ کے بعد اینویڈیا کی سربراہی کیلئے 3 ممکنہ امیدواروں کے نام سامنے آگئے
اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ جینسن ہوانگ کمپنی میں واپسی کے امکان پر اپنے قریبی ساتھیوں سے بات چیت کر رہے ہیں اور سیلیکون ویلی کی متعدد بااثر شخصیات بھی ان کی واپسی کے لیے سرگرم ہیں۔
سرمایہ کاری کمپنیوں الٹیمیٹر کیپیٹل مینجمنٹ اور اٹریڈیز مینجمنٹ نے بھی اینویڈیا کے بورڈ پر زور دیا ہے کہ وہ قیادت کے معاملے پر دوبارہ غور کرے۔
ماہرین کے مطابق جینسن ہوانگ کی اینویڈیا میں واپسی سے کمپنی کی کاروباری حکمتِ عملی، مستقبل کی سپلائی ڈیلز اور سرمایہ کاروں کے اعتماد سے متعلق غیر یقینی کی صورتِحال کم ہو سکتی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ