انتظامی وجوہات، ملک بھر میں 38 پروازیں منسوخ، 30 میں تاخیر

انتظامی وجوہات کے باعث آج ملک بھر کی 38 پروازیں منسوخ جبکہ 30 تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے لاہور کی 3 پروازوں میں 4 سے 11 گھنٹے تاخیر ہوئی جبکہ نجی ایئر لائن کی کراچی تا لاہور پرواز پی اے 400 میں 11 گھنٹے تاخیر ہوئی۔
لاہور سے کراچی کی پرواز پی اے 401 میں 5 گھنٹے، پی ایف 146 میں 4 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔
ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کے سبب 6 پروازیں منسوخ، 38 تاخیر کا شکار
فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے لندن کی پرواز بی اے 2060 میں 16 گھنٹے تاخیر ہوئی۔
لندن کی پرواز 2061 وقت پر پہنچی جس کی روانگی شام 4 بجے متوقع ہے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق آج ملتان، اسلام آباد، لاہور سے کوئٹہ کی 8 پروازیں منسوخ ہیں، جبکہ پشاور سے جدہ اور دوحہ کی 4 پروازیں بھی منسوخ ہوئی ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ