تھرپارکر: موٹر سائیکلوں سے ٹکرا کر ٹریلر الٹ گیا، 1 شخص جاں بحق

سندھ کے ضلع تھرپارکر میں موٹر سائیکلوں سے ٹکرانے کے بعد ٹریلر الٹ گیا، حادثے میں 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ مٹھی بائی پاس پر پیش آیا، جس میں 1 شخص زخمی بھی ہوا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹریلر کے نیچے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
کراچی: کار کی ٹکر سے ٹرک الٹ گیا، 1 شخص جاں بحق، 11 زخمی
حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی میت اور زخمی ہوبے والے شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث مٹھی بائی پاس پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ