پیر، 16 نومبر، 2026 · 7 جمادی الثانی، 1448 ہجری

عباس عراقچی نے امریکی وزیرِ خارجہ کو جواب دیتے ہوئے رومی جنرل کے الفاظ کیوں دہرائے؟

تازہ ترین
عباس عراقچی نے امریکی وزیرِ خارجہ کو جواب دیتے ہوئے رومی جنرل کے الفاظ کیوں دہرائے؟

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی—فائل فوٹو

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’تلوار اٹھائے لوگوں کے سامنے قانون کی باتیں نہ کرو‘ یہ الفاظ رومی جنرل کے تھے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسی رومی جنرل کو آخری فوجی مہم میں زیادہ فوجی ہونے کے باوجود عبرتناک شکست ہوئی، وہی رومی جنرل میدان جنگ سے فرار ہوا تھا، بعد میں اسے قتل کر دیا گیا تھا۔

عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ جو لوگ ماضی سے سبق نہیں سیکھتے وہی غلطیاں دوبارہ دُہراتے ہیں۔

مارکو روبیو نے ایرانی وفد کو امریکا چھوڑنے کا حکم کیوں دیا تھا؟

واضح رہے کہ مارکو روبیو نے گزشتہ ہفتے عالمی فوجداری عدالت پر تنقید میں رومی جنرل کے الفاظ کاحوالہ دیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق مارکو روبیو نے عالمی فوجداری عدالت کو امریکیوں کے خلاف فیصلے دینے پر خبردار کیا تھا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ