پیر، 16 نومبر، 2026 · 7 جمادی الثانی، 1448 ہجری

گوتم گمبھیر کے بعد روی شاستری بھی بھارتی بیٹنگ سے پریشان

تازہ ترین
گوتم گمبھیر کے بعد روی شاستری بھی بھارتی بیٹنگ سے پریشان

روی شاستری اور گوتم گمبھیر---فائل فوٹوز

سابق بھارتی کوچ روی شاستری نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھارتی بیٹنگ کی ناقص کارکردگی پر موجودہ کوچ گوتم گمبھیر کے خدشات کو درست قرار دے دیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں بھارتی ٹیم صرف 89 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی تاہم پانچویں میچ میں 209 رنز بنائے اور 22 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز 1-3 سے اپنے نام کر لی۔

چوتھے ون ڈے میں بھارتی بیٹنگ لائن سوئنگ اور سیم بولنگ کے سامنے بری طرح ناکام ہوئی تھی، اس شکست کے بعد گوتم گمبھیر نے کہا تھا کہ ٹیم کی بیٹنگ کارکردگی تشویش کا باعث ہے کیونکہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز جنوبی افریقا میں ہونے والے ورلڈ کپ 2027ء سے کافی مشابہت رکھتی ہیں۔

ورلڈ کپ 2027ء: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کیلئے 84 لاکھ درخواستیں موصول

گمبھیر کا کہنا تھا کہ اصل پریشانی کم اسکور نہیں بلکہ صرف 26 سے 27 اوورز میں پوری ٹیم کا آؤٹ ہوجانا ہے، عالمی سطح کی کرکٹ میں کوئی گیند ناقابلِ کھیل نہیں ہوتی اور بلے بازوں کو مشکل کنڈیشنز کا مقابلہ کرنے کے لیے ذہنی اور تکنیکی طور پر تیار ہونا ہو گا۔

پانچویں ون ڈے کے بعد روی شاستری نے بھی گمبھیر کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا جیسی کنڈیشنز میں بھارتی بلے بازوں کو بہتر کھیل پیش کرنا ہو گا اور مشکل وقت میں وکٹیں بچانے کی صلاحیت پیدا کرنا ہو گی۔

ان کا کہنا ہے کہ ہر میچ میں 300 سے 320 رنز بنانا ضروری نہیں، بعض پچز پر 260 سے 270 رنز بھی کامیابی کے لیے کافی ہوتے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ