جے شاہ دوسری مدت کیلئے آئی سی سی کے چیئرمین بن گئے

جے شاہ—فائل فوٹو
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جے شاہ کو دوسری مدت کے لیے کے چیئرمین مقرر کر دیا۔
آئی سی سی بورڈ نے جے شاہ کی تقرری کی تصدیق کر دی ہے۔
جے شاہ نے آئی سی سی چیئرمین کا چارج سنبھال لیا
اس حوالے سے آئی سی سی کا کہنا ہے کہ جے شاہ بلامقابلہ دوسری مدت کے لیے چیئرمین بنے ہیں۔
جے شاہ کی چیئرمین شپ کے لیے تجویز بالی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں ڈائریکٹرز نے دی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ