پیر، 16 نومبر، 2026 · 7 جمادی الثانی، 1448 ہجری

امریکا پر ممکنہ ایرانی حملے کیلئے تیار ہیں: مارک وین مولن

تازہ ترین
امریکا پر ممکنہ ایرانی حملے کیلئے تیار ہیں: مارک وین مولن

امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سیکریٹری مارک وین مولن—فائل فوٹو

امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سیکریٹری مارک وین مولن کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکی سرزمین پر ممکنہ حملوں کے خطرات سے نمٹنے کے لیے واشنگٹن پوری طرح تیار ہے.

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو روزانہ دی جانے والی بریفنگز کے دوران ہمیں ایران کی جانب سے ممکنہ حملوں سے متعلق دھمکی آمیز اطلاعات موصول ہوتی ہیں۔

امریکا نے کوئی غلطی کی تو میدان جنگ کا جغرافیہ ایرانی فوج طے کرے گی: باقر قالیباف

مارک وین مولن کا کہنا ہے کہ امریکا کے اندر ہم اس صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، ہم روزانہ کی بنیاد پر اس معاملے پر نظر رکھتے ہیں، اس حوالے سے ہم محکمۂ جنگ کے ساتھ براہِ راست رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی دھمکیوں کے بارے میں ہمیں ان کے باضابطہ طور پر بتائے جانے سے پہلے ہی علم تھا تاہم بعض اوقات یہ محض غیر مصدقہ اطلاعات یا قیاس آرائیاں بھی ہوتی ہیں، لیکن ہم ہر اطلاع کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور ہمیشہ مکمل تیاری کے ساتھ رہتے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ