پیر، 16 نومبر، 2026 · 7 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کے پی میں ڈاکٹروں کی کمی ہے، مشیر صحت

تازہ ترین
کے پی میں ڈاکٹروں کی کمی ہے، مشیر صحت

مشیر صحت خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ڈاکٹروں کی کمی ہے، 200 سے زائد مختلف نوعیت کے اسپتال برسوں سے بند پڑے ہیں۔

لیفٹینٹ جنرل (ریٹائرڈ) نگار جوہر نے ایک بریفنگ میں کہا کہ کے پی کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 37 اضلاع کے اسپتالوں کے لیے طبی آلات کی خریداری پر تین ارب 65 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی ترجیح ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ