خاتون کا بوائے فرینڈ کو جی ٹی اے 6 کا گفٹ، کھیلنے کیلئے شرائط بھی رکھ دیں

ویب ڈیسک: مقبول ترین ویڈیو گیم سیریز ’گرینڈ تھیفٹ آٹو 6‘ (GTA 6) کی 19 نومبر 2026ء کو متوقع ریلیز کے حوالے سے دنیا بھر کے گیمرز میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔
یہ گیم ’جی ٹی اے 5‘ کی ریلیز کے 13 سال بعد مارکیٹ میں آ رہی ہے، جس کی اب تک تقریباً 23 کروڑ کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔
اسی دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایڈ نامی صارف کی شیئر کردہ ایک تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں گیم کے تحفے کے ساتھ ایک دلچسپ معاہدہ بھی موجود ہے۔
جی ٹی اے 6 کی فروخت کب سے شروع ہو گی؟
صارف نے گیم کے کوڈ، ’وائس سٹی‘ کے پوسٹر اور ساتھ رکھے گئے ایک کاغذ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گھر پہنچنے پر انہیں جی ٹی اے 6 کے تحفے کے ساتھ ایک معاہدہ ملا۔
معاہدے کی دلچسپ شرائط کچھ یوں ہیں کہ گیم حاصل کرنے کے بدلے لڑکے کو ہر چند گھنٹے بعد گیم سے وقفہ لے کر اپنی گرل فرینڈ کی خیریت دریافت کرنی ہے، گرل فرینڈ بات کرے گی تو وہ فوری طور پر گیم کو روک دے گا۔
اسی طرح یہ بھی شرائط شامل ہیں کہ وہ اپنا 50 فیصد سے زیادہ فارغ وقت جی ٹی اے 6 کھیلنے میں صرف نہیں کرے گا جبکہ وہ یہ بھی یاد رکھے گا کہ گیم کا مرکزی کردار ’لوشیا‘ اس کی حقیقی گرل فرینڈ نہیں۔
11 نومبر 2026ء کی تاریخ والے اس دلچسپ معاہدے پر دونوں فریقین کے باقاعدہ دستخط موجود ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ