یمنی فوج کا آبنائے باب المندب کے قریب واقع علاقوں سے پیچھے ہٹنے کا اعلان

یمن کی سرکاری فوج نے باب المندب کے قریب واقع علاقوں سے پیچھے ہٹنے کا اعلان کردیا ہے۔
حوثی ملیشیا کے خلاف لڑنے والی یمنی حکومت کی اتحادی تنظیم ’سدرن آرمڈ فورسز‘ نے کہا ہے کہ اس کے فوجی آبنائے باب المندب کے ساتھ واقع علاقوں سے نکل آئے ہیں۔
اب اُن کی توجہ یمن کے جنوبی شہر عدن کی حفاظت پر ہے، عدن شہر بین الاقوامی تسلیم شدہ یمنی حکومت کے کنٹرول میں ہے، یمنی حکومت کو سعودی عرب کی حمایت بھی حاصل ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ حکومتی افواج کے باب المندب سے پیچھے ہٹنے کا اعلان نہایت اہم ہے کیوں کہ اس کے بعد حوثی ملیشیا عدن کی جانب نئی پیش قدمی کرسکتے ہیں۔
عرب میڈیا الجزیرہ کے مطابق حوثی ملیشیا نے بیان جاری کیا ہے کہ انہوں نے شہر عدن کی طرف عسکری پیش قدمی شروع کردی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ