تاریخ میں پہلی بار صوبوں نے وفاق کو 57 ارب کی گرانٹ دی

ملکی تاریخ میں پہلی بار صوبوں نے وفاق کو 57 ارب 46 کروڑ روپے کی گرانٹ دے دی۔
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں یہ گرانٹ آئین کے آرٹیکل 164 کے تحت دی گئی۔
ذرائع کے مطابق آرٹیکل 164 این ایف سی ایوارڈ سے الگ ہے، جس کے تحت وفاق اور صوبے ایک دوسرے کو کسی بھی قومی مقصد کے لیے گرانٹ دے سکتے ہیں۔
موجودہ بجٹ میں صوبوں سے ایک ہزار 35 ارب گرانٹ کا معاہدہ ہوا تھا، جس کے تحت پنجاب سے 555 ارب، سندھ سے 263 ارب، خیبر پختونخوا سے 157 ارب جب کہ بلوچستان سے 58 ارب روپے گرانٹ لی جائے گی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ