پیر، 16 نومبر، 2026 · 7 جمادی الثانی، 1448 ہجری

فرانس میں بڑے سائبر حملے، 2 کروڑ 20 لاکھ افراد کا ڈیٹا متاثر

تازہ ترین
فرانس میں بڑے سائبر حملے، 2 کروڑ 20 لاکھ افراد کا ڈیٹا متاثر

فائل فوٹو

فرانس میں بڑے سائبر حملے میں 2 کروڑ 20 لاکھ افراد کا ڈیٹا متاثر ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 22 ملین افراد کا ذاتی ڈیٹا سائبر حملے کی زد میں آگیا، طبی مراکز اور لیبارٹریوں سے منسلک معلومات لیک ہونے کا خدشہ ہے۔

شہریوں کی نجی معلومات کے تحفظ پر تشویش بڑھ گئی، ڈیٹا چوری کے واقعے پر تحقیقات اور سیکیورٹی جائزہ شروع کردیا گیا۔

پاکستان پر دو بڑے سائبر حملے ناکام بنائے جانے کا انکشاف

دوسری جانب یورپ میں سپر مارکیٹس کے فریج اور فریزرز پر سائبر حملوں کے بعد جرمنی کے انفارمیشن سیکیورٹی ادارے نے ڈنمارک کی کمپنی کے بعض صنعتی کولنگ آلات میں موجود سیکیورٹی خامیوں سے خبردار کردیا۔

رائٹرز کے مطابق جرمن ادارے نے جمعے کو جاری سیکیورٹی ہدایت میں کہا تھا کہ متاثرہ نظاموں کو ممکن ہو تو انٹرنیٹ سے منقطع کردیا جائے، بصورت دیگر ان کے نیٹ ورک کنکشن کو وی پی این کے ذریعے محفوظ بنایا جائے۔

ایران میں متعدد بینکوں پر سائبر حملے کا خدشہ، سروسز اچانک معطل ہوگئیں

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے یورپ کے مختلف ممالک میں سپر مارکیٹس کے ریفریجریشن نظاموں کو ہیکنگ حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

سویڈن سے بیلجیم تک اسٹورز کے فریج اور فریزرز متاثر ہوئے، جس کے باعث دکانوں کو بڑی مقدار میں خوراک ضائع کرنا پڑی۔ یہ واقعہ گزشتہ ماہ فرانس میں پیش آنے والے اسی نوعیت کے سائبر حملے سے مماثلت رکھتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ ریفریجریشن یونٹس میں سے بعض ڈنمارک کی کمپنی کی تیار کردہ درجہ حرارت کنٹرول کرنے والی ٹیکنالوجی استعمال کر رہے تھے، جسے فرانس میں ہونے والے حملے میں بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ