اتوار، 15 نومبر، 2026 · 6 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کراچی: گلشن اقبال میں گزشتہ روز فائرنگ سے تاجر کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

تازہ ترین
کراچی: گلشن اقبال میں گزشتہ روز فائرنگ سے تاجر کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

فائل فوٹو

کراچی گلشن اقبال یاسین آباد میں گزشتہ روز فائرنگ سے کپڑے کے تاجر کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانا گلشن اقبال میں درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز گلشن اقبال یاسین آباد کے قریب ہونے والے واقعے کا مقدمہ مقتول کے بھائی سفیان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مدعی کے مطابق مقتول فرقان کاروبار کے سلسلے میں حیدر آباد سے کراچی آیا تھا، بھائی کے ساتھ گاڑی میں دوست آصف اور وقار بھی سوار تھے، مقتول سامان لینے کیلئے گاڑی سے اترا تھا اس دوران ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

کار میں سوار دوست فرقان کو قریبی اسپتال لیکر گئے تاہم اسپتال منتقلی کے دوران فرقان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول فرقان سے ملزمان نے کوئی سامان نہیں چھینا، بظاہر واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ