اتوار، 15 نومبر، 2026 · 6 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پی پی کی بوکھلاہٹ بتارہی ہے مصطفیٰ کمال سچ بات کر رہے ہیں: ترجمان ایم کیو ایم

تازہ ترین
پی پی کی بوکھلاہٹ بتارہی ہے مصطفیٰ کمال سچ بات کر رہے ہیں: ترجمان ایم کیو ایم

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ترجمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی بوکھلاہٹ بتا رہی ہےکہ مصطفیٰ کمال سچ بات کر رہے ہیں۔

کراچی سے جاری بیان میں ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ سندھ حکومت بتائے کراچی کو پانی، سیوریج، سڑک، دیگر بنیادی سہولتیں کب ملیں گی؟

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی سمیت پورے سندھ کو کھنڈر بنا دیا ہے، 18 سالوں سے فنڈز کھانے والے 22 ہزار ارب روپے کا حساب دیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ