اتوار، 15 نومبر، 2026 · 6 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پاکستان میں مضبوط بلدیاتی نظام ہونا چاہیے: سعدیہ جاوید

تازہ ترین
پاکستان میں مضبوط بلدیاتی نظام ہونا چاہیے: سعدیہ جاوید

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان میں مضبوط بلدیاتی نظام ہونا چاہیے جبکہ ملک میں نئے صوبوں کے قیام پر بحث ہونی چاہیے۔

لاہور پریس کلب میں گفتگو کے دوران سعدیہ جاوید نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کی مخالفت پیپلز پارٹی نے سب سے پہلے کی۔

انہوں نے کہا کہ نئےصوبوں کےقیام پر ملک میں بحث ہونی چاہیے۔

تعجب ہے، فارم 47 کی پیداوار ہمیں مینڈیٹ کا طعنہ دے رہے ہیں: سمعتا افضال

سعدیہ جاوید عباسی کا کہان تھا کہ پاکستان میں مضبوط بلدیاتی نظام ہونا چاہیے، سندھ میں بااختیار بلدیاتی نظام موجود ہے۔ پنجاب میں کئی سال سے بلدیاتی نظام فعال نہیں۔

سندھ حکومت کی ترجمان نے مزید کہا کہ صحافیوں کے حقوق پر قدغن لگی تو پیپلز پارٹی ہمیشہ ساتھ کھڑی رہی، ماورائے آئین اقدامات کی کبھی حمایت نہیں کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ فریال تالپور پنجاب کے کارکنوں سے ملاقات کےلیے آئی ہیں، ناراض کارکنوں کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ