اتوار، 15 نومبر، 2026 · 6 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ایران کی مردوں اور خواتین کی ہاکی ٹیموں کا آئندہ ہفتوں میں دورۂ پاکستان متوقع

تازہ ترین
ایران کی مردوں اور خواتین کی ہاکی ٹیموں کا آئندہ ہفتوں میں دورۂ پاکستان متوقع

فائل فوٹو

ایرانی ہاکی فیڈریشن نے مردوں اور خواتین کی ٹیمیں پاکستان بھیجنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کا کہنا ہے کہ ایران کی مردوں اور خواتین کی ہاکی ٹیموں کا آئندہ ہفتوں میں دورۂ پاکستان متوقع ہے، ایرانی ہاکی ٹیمیں اسلام آباد میں پاکستان کی قومی ٹیموں کے ساتھ ٹریننگ کریں گی۔

پی ایچ ایف کے مطابق پاکستان اور ایران کی ہاکی ٹیموں کے درمیان پریکٹس میچز بھی کھیلے جائیں گے۔ ایرانی ہاکی ٹیمیں پاکستان کے ساتھ کھیلنے اور تربیت حاصل کرنے کےلیے پُرجوش ہیں۔

صدر پی ایچ ایف محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ دورے سے دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی تجربہ حاصل ہوگا، کھیلوں کے ذریعے پاک ایران تعلقات مزید مضبوط بنانے کی طرف یہ ایک قدم ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ