اتوار، 15 نومبر، 2026 · 6 جمادی الثانی، 1448 ہجری

لاہور: مرغی کے گوشت، سبزیوں، ایل پی جی قیمتوں پر قابو نہ پایا جاسکا

تازہ ترین
لاہور: مرغی کے گوشت، سبزیوں، ایل پی جی قیمتوں پر قابو نہ پایا جاسکا

لاہور میں مرغی کے گوشت، سبزیوں اور ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو نہ پایا جا سکا۔ پریشان حال شہری کہتے ہیں کہ حکومت عوام کو ریلیف دے، گزارہ کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

لاہور میں مرغی کے گوشت اور سبزیوں کی قیمتوں میں جاری اضافہ نہ رک سکا، مرغی کا گوشت 577، صافی گوشت 610 جبکہ بغیر ہڈی کا گوشت 830 روپے کلو ہوگیا۔

سبزیوں میں ٹماٹر کی قیمت 240 روپے کلو تک جا پہنچی۔ مٹر 200، کریلا 200، پیاز 180 جبکہ آلو ، شلجم اور گاجر 120 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے ۔

شہر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے، دکاندار سرکاری قیمت 294 روپے کلو کے بجائے من مانی قیمتیں مانگ رہے ہیں۔

ایک طرف گھریلو صارفین پریشان ہیں تو دوسری طرف رکشہ ڈرائیور بڑھتی ہوئی مہنگی گیس کا رونا رو رہے ہیں۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ نرخ کنٹرول کرنے اور منافع خوروں کے خلاف کاروائی کے دعوی چھوڑے ،عملا قیمتیں مستحکم کریں تاکہ غریب عوام کو بھی ریلیف مل سکے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ