تعجب ہے، فارم 47 کی پیداوار ہمیں مینڈیٹ کا طعنہ دے رہے ہیں: سمعتا افضال

فوٹو: فائل
سندھ حکومت کی ترجمان سمعتا افضال نے کہا ہے کہ تعجب ہے، فارم 47 کی پیداوار مصطفیٰ کمال ہمیں مینڈیٹ کا طعنہ دے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کے بیان پر شدید ردعمل میں سمعتا افضال نے کہا کہ یہ کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکے، اپنی سیاست بچانے کے لیے وفاق کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک واقعی تاریخ کے اہم موڑ پر ہے، آپ جیسے وزرا وفاق کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔
سندھ کی ترجمان نے مزید کہا کہ فارم 47 کی پیداوار مصطفیٰ کمال ہمیں مینڈیٹ کا طعنہ دے رہے ہیں۔ ملک میں لسانی سیاست کی بنیاد مصطفیٰ کمال کے سیاسی اجداد نے رکھی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ