طیارے کی دیکھ بھال پاک فضائیہ کے سپرد کرنا معمول کا انتظامی فیصلہ ہے: عظمی بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری : فائل فوٹو
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب کی ترقی دیکھ کر مخالفین کے اعصاب پر مریم نواز سوار ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ طیارے کی دیکھ بھال پاک فضائیہ کے سپرد کرنا معمول کا انتظامی فیصلہ ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاک فضائیہ پہلے ہی وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکام کے زیرِ استعمال طیاروں کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ