مصطفیٰ کمال ہٹلر نہیں کہ پوری جماعت ان کے دفاع میں کھڑی ہوجائے: مرتضیٰ وہاب

فوٹو: فائل
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال کوئی ہٹلر نہیں کہ اُن کے دفاع میں پوری جماعت کھڑی ہوجائے۔
مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عمرے پر جانے والوں سے ویکسین کے پیسے وصول کرنے والوں کی کارکردگی سے ہم خوفزدہ نہیں۔
نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا اور دسمبر کا مہینہ اہم ترین ہے: مصطفیٰ کمال
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ عوام کے سامنے کھڑے نہیں ہوسکتے، وزیراعلیٰ سندھ سے استعفے کا مطالبہ کرنے والے الیکشن میں آجائیں۔
میئر کراچی نے مزید کہا کہ مصطفیٰ کمال کوئی ہٹلر نہیں کہ ان کے دفاع میں پوری جماعت کھڑی ہوجائے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ