شوگر ملز مالکان نے کرشنگ سیزن شروع کرنے کی پنجاب حکومت کی ہدایت نظرانداز کردی

شوگر ملز مالکان نے کرشنگ سیزن شروع کرنے کی پنجاب حکومت کی ہدایت نظر انداز کردی۔ آج سے کرشنگ شروع نہیں کی۔
ملز مالکان ایسوسی ایشن کے مطابق ایک دن کے نوٹس پر ملز نہیں چلائی جاسکتیں۔ شوگر مل چلانے کیلئے کم از کم 15 دن درکار ہوتے ہیں، درآمدی چینی کی موجودگی میں ملیں چلانا مشکل ہے۔
دوسری جانب کین کمشنر نے ملزم مالکان ایسوسی ایشن کا موقف مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کل سے شوگر ملز کی مانیٹرنگ شروع کی جائے گی۔ کسانوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، مل مالکان کو 15 روز پہلے آگاہ کر دیا گیا تھا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ