اتوار، 15 نومبر، 2026 · 6 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ماحول اور آنے والی نسلوں کا تحفظ ہمارا عزم ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

تازہ ترین
ماحول اور آنے والی نسلوں کا تحفظ ہمارا عزم ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ماحول اور آنے والی نسلوں کا تحفظ ہمارا عزم ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں زیرِ تعمیر پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری پراجیکٹ پر اظہار تشکر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری منصوبہ اپنی نوعیت کا پہلا پراجیکٹ ہے۔ پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری موسمیاتی پیشگوئی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ منصوبہ اے آئی سے چلنے والے موسمیاتی انٹیلیجنس سسٹم سے مزین ہوگا۔ آبزرویٹری میں ہوا، پانی، مٹی اور موسم کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ ہوگی۔

ان کا کہان تھا کہ ارلی وارننگ سسٹم اور سیلاب کی پیشگوئی کی سہولت بھی کی جاسکے گی۔ نوجوانوں کو کلائمیٹ سائنس سیکھنے کے مزید مواقع ملیں گے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ