اتوار، 15 نومبر، 2026 · 6 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کوہاٹ، غیر قانونی سونا نکالنے کے دوران 3 مزدور مٹی کا تودا گرنے سے جاں بحق

تازہ ترین
کوہاٹ، غیر قانونی سونا نکالنے کے دوران 3 مزدور مٹی کا تودا گرنے سے جاں بحق

کوہاٹ میں دریائے سندھ سے غیر قانونی سونا نکالنے والے 3 مزدوروں پر مٹی کا تودا گرگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق گمبٹ کے علاقے دربوکیچ میں پیش آئے واقعے میں 3 مزدور ملبے تلے دب کر جان کی بازی ہار گئے۔

حکام کے مطابق مٹی کا تودا گرنے کا افسوسناک واقعہ دریائے سندھ سے مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر سونا نکالنے کے دوران پیش آیا۔

ریسکیو حکا م کے مطابق امدادی ٹیموں نے کارروائی کی اور ایک نوجوان کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ دیگر نوجوزن بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق واقعے میں جان کی بازی ہارنے والے 3 نوجوانوں کا تعلق ترابیرہ سے تھا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ