اتوار، 15 نومبر، 2026 · 6 جمادی الثانی، 1448 ہجری

شوکت یوسفزئی نے اختیار ولی کا الزام مضحکہ خیز قرار دے دیا

تازہ ترین
شوکت یوسفزئی نے اختیار ولی کا الزام مضحکہ خیز قرار دے دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے اختیار ولی کے 4 ارب کا سونا نکالنے کے الزام کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔

پشاور سے جاری بیان میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف نیا بیانیہ گھڑا جا رہا ہے، 80 فیصد سونا افغانستان اسمگل ہونے کا الزام سنگین ہے۔

انہوں نے کہا کہ اختیار ولی کا 4 ارب کا سونا نکالے جانے کا الزام مضحکہ خیز ہے، مطالبہ کرتے ہیں کہ غیر قانونی کان کنی کے الزامات کے ثبوت سامنے لائے جائیں۔

خیبر پختونخوا میں سونے کی غیر قانونی کان کنی، اختیار ولی کے انکشافات

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ترجمان نے مزید کہا کہ صوبے کی پورے سال کی آمدن صرف 150 ارب روپے ہے، روزانہ 4 ارب آمدن ہو تو ٹھیکہ اختیار ولی کو دے دینا چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اتنی آمدن ہوتی تو خیبر پختونخوا پیرس بن چکا ہوتا، معدنی وسائل سے آمدن بڑھانا غیر قانونی نہیں۔ سائنسی بنیادوں پر کان کنی کیلئے سرمایہ کاری خوش آئند ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ