اتوار، 15 نومبر، 2026 · 6 جمادی الثانی، 1448 ہجری

امریکا نے کوئی غلطی کی تو میدان جنگ کا جغرافیہ ایرانی فوج طے کرے گی: باقر قالیباف

تازہ ترین
امریکا نے کوئی غلطی کی تو میدان جنگ کا جغرافیہ ایرانی فوج طے کرے گی: باقر قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ میزائل سٹی کی رونمائی محض تکنیکی اور دفاعی کامیابی نہیں بلکہ خطے میں تزویراتی توازن کی تبدیلی کی علامت ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ ایران اب نہ جنگ نہ امن کی کیفیت میں نہیں رہے گا، ہمیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ امریکا مذاکرات کرنا چاہتا ہے یا جنگ۔

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ امریکا نے اب کوئی غلطی کی تو میدان جنگ کا جغرافیہ ایرانی فوج کی طاقت طے کرے گی، امریکا اگر ایران کی 7 شرائط تسلیم کرلے تو معاہدے کا دروازہ کھل سکتا ہے۔

قالیباف نے امریکی وزیر خزانہ کے بیانات اور غیر اخلاقی زبان کو ایرانی طاقت کے سامنے امریکی بے بسی کا اظہار قرار دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ دھمکیوں سے بچنے کے لیے فوجی پناہ گاہوں میں جانے والوں کو عظیم قوموں کی توہین کرنے کے بجائے خلیج فارس میں اپنی ناکامیوں پر غور کرنا چاہیے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ