اتوار، 15 نومبر، 2026 · 6 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی آج ای سی او اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد روانہ ہوں گے

تازہ ترین
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی آج ای سی او اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد روانہ ہوں گے

ایرانی میڈیا نے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کی تصدیق کردی۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ عباس عراقچی ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق عباس عراقچی اجلاس میں شرکت کے لیے آج شام اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کونسل کا 30واں اجلاس 15اور 16نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس کی صدارت نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کریں گے۔

اجلاس میں ای سی او کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ، وفود کے سربراہان، ای سی او سیکرٹریٹ اور اس کے ذیلی اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ