معروف سندھی ناول نگار اور افسانہ نویس مشتاق کاملاڻي انتقال کرگئے

سجاول میں معروف سندھی ناول نگار اور افسانہ نویس مشتاق کاملاڻي کچھ عرصہ علیل رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق انہوں نے آج اپنے گھر میں آخری سانس لی۔
مرحوم کی تدفین آج شام سجاول میں کی جائے گی۔
مشتاق کاملاڻي نے سندھی ادب کے لیے کئی ناول، افسانے اور دیگر ادبی تخلیقات پیش کیں۔
ان کے انتقال پر علمی و ادبی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ