اتوار، 15 نومبر، 2026 · 6 جمادی الثانی، 1448 ہجری

اسلام آباد کو خصوصی انتظامی حیثیت دینے کی تیاری مکمل

تازہ ترین
اسلام آباد کو خصوصی انتظامی حیثیت دینے کی تیاری مکمل

وفاقی حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو خصوصی انتظامی حیثیت دینے اور نیا انتظامی ماڈل متعارف کرانے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد کو خصوصی حیثیت یا ایک مثالی انتظامی یونٹ بنانے کی تجویز زیر غور ہے، جس کا انتظامی سربراہ میئر ہوگا۔

مجوزہ انتظامی یونٹ کے منتخب ارکان کی تعداد 25 سے 30 رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے میں اسلام آباد کی انتظامی اور جغرافیائی ہیئت تبدیل کرنے کے ساتھ اس کی حدود میں توسیع بھی شامل ہے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور، راولپنڈی کے بعض علاقوں اور ضلع مری کے حلقہ این اے 51 کے علاقوں کو وفاقی دارالحکومت میں شامل کرنے کی تجاویز زیر غور ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق گوادر یا دیگر بندرگاہوں کو اسلام آباد کے انتظامی ڈھانچے میں شامل کرنے کا منصوبہ ترک کردیا گیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ