اتوار، 15 نومبر، 2026 · 6 جمادی الثانی، 1448 ہجری

نعیم پنجوتھا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کو سازش قرار دے دیا

تازہ ترین
نعیم پنجوتھا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کو سازش قرار دے دیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وکیل نعیم پنجوتھا نے اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات کو سازش قرار دیتے ہوئے انتظار پنجوتھا کو بھی منظم منصوبے کے تحت ہٹائے جانے کا الزام عائد کر دیا۔

ایک بیان میں نعیم پنجوتھا کا کہنا ہے کہ ایک ایجنڈے کے تحت انتظار پنجوتھا کے خلاف منصوبہ بندی کی گئی اور مسلسل گمراہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نہ اس روز اور نہ ہی اس سے پہلے انتظار پنجوتھا کو ہٹانا چاہتے تھے۔

پارٹی لیڈر شپ کی بیان بازی پر بہت دکھ ہوا: شوکت یوسفزئی

نعیم پنجوتھا کے مطابق اب جو بھی بات ہوگی، براہ راست بانی پی ٹی آئی سے ہوگی، وقت کا انتظار ہے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالنے کے بجائے یہاں اپنے ہی لوگوں کی ٹانگیں کھینچی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمارا لیڈر باہر آکر رہے گا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ