باجوڑ: امن و مان میں بہتری کیلئے دفعہ 144 نافذ

ضلع باجوڑ میں امن و مان کے صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر عدنان فرید کے مطابق ضلع میں 15 نومبر سے 15 دسمبر تک دفعہ 144 نافذ رہے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت ضلع میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
راولپنڈی میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی
عدنان فرید نے مزید کہا ہے کہ نفرت انگیز تقاریر اور اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد ہے۔
ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے کہا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ