اتوار، 15 نومبر، 2026 · 6 جمادی الثانی، 1448 ہجری

قومی اسمبلی کا اجلاس پھر ری شیڈول ہونے کا امکان

تازہ ترین
قومی اسمبلی کا اجلاس پھر ری شیڈول ہونے کا امکان

وزیر اعظم شہباز شریف نے کل اجلاس طلب کرنے کی سمری ابھی تک صدر کو نہیں بھجوائی۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق وزارت پارلیمانی امور نے کل بروز پیر اجلاس شام 5 بجے طلب کرنے کی سمری وزیراعظم کو بھجوائی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ صدر اور وزیراعظم کی ملاقات میں اجلاس ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اب آئندہ ہفتے طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ