گوجرانوالہ: بیوی کو بلیک میل اور ہراساں کرنے والا شوہر گرفتار

گوجرانوالہ میں بیوی کو بلیک میل اور ہراساں کرنے والے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔
نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کے موبائل فون سے غیر اخلاقی ڈیٹا برآمد کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پنجاب: خواتین کو شادی کرنے، قابلِ اعتراض تصاویر سے خواتین کو بلیک میل کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزم مبینہ طور پر قابلِ اعتراض ڈیٹا کے ذریعے اپنی بیوی کو بلیک میل اور ہراساں کر رہا تھا۔
این سی سی آئی اے کے ترجمان مطابق خاتون کی جانب سے شکایت درج کروانے پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ