اتوار، 15 نومبر، 2026 · 6 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ترک نائب وزیرِ خارجہ ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے

تازہ ترین
ترک نائب وزیرِ خارجہ ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے

ترک نائب وزیرخارجہ موسیٰ کُلالکلکیا—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ترکیہ کے نائب وزیرِ خارجہ اقتصادی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔

ترک نائب وزیر خارجہ موسیٰ کُلالکلکیا ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں ترک وفد کی قیادت کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق وزرائے خارجہ اجلاس میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی بھی شریک ہوں گے جبکہ افغان وزیرِ خارجہ کو اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔

اسلام آباد: ای سی او سیکریٹریز کا اجلاس شروع ہو گیا

واضح رہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکریٹریز اور فوکل نمائندگان کا اجلاس اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے۔

سیکریٹریز اور فوکل نمائندگان وزرائے خارجہ کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا طے کریں گے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ