اتوار، 15 نومبر، 2026 · 6 جمادی الثانی، 1448 ہجری

دبئی میں بینک اکاؤنٹس کے ذریعے فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار

تازہ ترین
دبئی میں بینک اکاؤنٹس کے ذریعے فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار

دبئی پولیس نے سرمایہ کاری کے نام پر شہریوں سے فراڈ کرنے والے گروہ کے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان لالچ دے کر لوگوں کے نام پر بینک اکاؤنٹس کھلواتے تھے اور انہیں فراڈ کے لیے استعمال کرتے تھے۔

دبئی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ رقم کے عوض اپنا بینک اکاؤنٹ یا ڈیجیٹل والٹ کسی دوسرے شخص کو استعمال کرنے کی اجازت دینا قانونی کارروائی کا سبب بن سکتا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ