اتوار، 15 نومبر، 2026 · 6 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بورے والا: خاتون نے مبینہ طور پر 2 بچوں سمیت زہریلی گولیاں کھالیں

تازہ ترین
بورے والا: خاتون نے مبینہ طور پر 2 بچوں سمیت زہریلی گولیاں کھالیں

بورے والا میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر 2 بچوں سمیت زہریلی گولیاں کھالیں۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ بورے والا کے نواح میں چک نمبر 315 ای بی میں پیش آیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ زہریلی گولیاں کھانے سے 40 سالہ خاتون دم توڑ گئی۔

بھلوال: 4 بہنوں نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھالیں

دونوں بچوں کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم 11 سال کی لڑکی کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے ٹیچنگ اسپتال ساہیوال بھجوا دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی کے باعث پیش آیا، جبکہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ