اتوار، 15 نومبر، 2026 · 6 جمادی الثانی، 1448 ہجری

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، حماس کمانڈر شہید

تازہ ترین
غزہ میں اسرائیلی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، حماس کمانڈر شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

خان یونس میں اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے میں حماس کے کمانڈر سمیر ابو یونس شہید ہو گئے۔

حماس نے اسرائیلی حملے میں القسام بریگیڈ کے کمانڈر سمیر ابو یونس کی شہادت کی تصدیق کر دی۔

اسرائیلی فوج نے حملے میں بے گھر فلسطینیوں کے خیمہ کیمپ المواصی کو نشانہ بنایا، حملے میں 2 فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ