برٹش ایئرویز کی پرواز کی یونان میں ہنگامی لینڈنگ

برٹش ایئر ویز کی پرواز میں ہنگامی صورتِ حال پیش آنے پر طیارے کو یونان اتار لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برٹش ایئر ویز کی پرواز لندن سے دبئی کی طرف جا رہی تھی کہ ہنگامی صورتِ حال پیش آنے پر یونان کی فضائی حدود میں موجود طیارے کو ایتھنز کی طرف موڑ دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کے دائیں انجن میں خرابی کے باعث تیکنیکی طور پر انجن کو بند کرنا پڑا۔
برطانیہ: خراب موسم کے باعث برٹش ایئر ویز کی درجنوں پروازیں منسوخ، ہزاروں مسافر متاثر
پائلٹس نے مذکورہ فنی خرابی پر طیارے سے عالمی ہنگامی کوڈ جاری کیا، جس پر ایئر ٹریفک کنٹرول کی ہدایات پر ایتھنز ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے انتظامات کیے گئے تھے۔
ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے پیشِ نظر امدادی ٹیموں کو بھی الرٹ کیا گیا تھا۔
فلائٹ ڈیٹا کے مطابق طیارہ ایتھنز ایئر پورٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ