اتوار، 15 نومبر، 2026 · 6 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ریاض کی طرف داغے گئے 2 میزائل تباہ کردیے گئے

تازہ ترین
ریاض کی طرف داغے گئے 2 میزائل تباہ کردیے گئے

فائل فوٹو

سعودی اتحادی فوج کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے دارالحکومت ریاض کی طرف داغے گئے دو میزائلوں کو تباہ کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میزائل تباہ ہونے کے بعد ریاض میں خطرے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔

اتحادی فورس کے ترجمان ترکی المالکی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر میزائل کو روکے جانے کی اطلاع دی، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ