روس یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے نئی تجاویز پیش

فائل فوٹو
روس یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے نئی تجاویز پیش کی گئی ہیں، امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر کا کہنا ہے کہ یوکرینی قیادت سے حالیہ رابطوں میں امریکا نے نئی تجاویز پیش کیں۔
انہوں نے کہا کہ ان تجاویز میں سے بعض بریک تھرو کا ذریعہ بن سکتی ہیں جبکہ دیگر ایسی تجاویز بن کر سامنے آسکتی ہیں جن سے بقیہ خلا پُر ہوسکے گا۔
جیرڈ کُشنر نے کہا کہ فریقوں نے نجی طور پر مان لیا ہے کہ وہ رعایتیں دینے پر تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ علاقائی سیکیورٹی میں نیٹو کا اہم کردار ہے اس لیے یورپ کو امن عمل کے مذاکرات میں براہ راست شامل ہونا چاہیے۔
جیرڈ کُشنر نے مزید کہا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ ماسکو اور یورپی شراکت داروں کے درمیان براہ راست رابطہ ہو، سہ فریقی اگلے راؤنڈ کا ایجنڈا بھی تیار کیا جارہا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ