امریکا نیا بیانیہ بنا کر جنگ سے بری الذمہ ہونا چاہ رہا ہے، ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا نیا بیانیہ بنا کر اپنی غیر قانونی فوجی کارروائی کی ذمہ داری سے بری الذمہ ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی حکام ایران کے خلاف جنگ کی ذمہ داری سے بچنے کے لیے 1979 کے اسلامی انقلاب کو تنازعے کی وجہ قرار دے رہے ہیں، حالانکہ انقلاب ایران قومی آزادی، خودمختاری اور قومی وقار کی بحالی کی تحریک تھی۔
اسماعیل بقائی نے امریکا کی مداخلت کی تاریخ یاد دلاتے ہوئے ایران میں 1953 کی سی آئی اے حمایت یافتہ بغاوت کا حوالہ بھی دیا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ