اتوار، 15 نومبر، 2026 · 6 جمادی الثانی، 1448 ہجری

جنگ کے بجائے انفراسٹرکچر پر رقم لگتی تو امریکا گراؤنڈ اسٹاپ سے بچ جاتا، حسن نوریان

تازہ ترین
جنگ کے بجائے انفراسٹرکچر پر رقم لگتی تو امریکا گراؤنڈ اسٹاپ سے بچ جاتا، حسن نوریان

ایرانی وزارت خارجہ کے سینئر اہلکار حسن نوریان نے کہا ہے کہ جنگ کے بجائے انفراسٹر کچر پر رقم لگتی تو امریکا گراؤنڈ اسٹاپ سے بچ جاتا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں ایرانی وزارت خارجہ کے سینئر اہلکار نے کہا کہ امریکی شہریوں کی بہتر دیکھ بھال ترجیح ہوتی تو گراؤنڈ اسٹاپ کی نوبت نہ آتی۔

ان کا کہنا تھا کہ 47 برس سے جاری عالمی پابندیوں کے باوجود ایران کی ایوی ایشن صنعت مستحکم ہے، ایران تکنیکی اور انجنیئرنگ سروسز میں قیادت کرنیوالے ممالک میں سے ایک ہے۔

حسن نوریان نے کہا کہ ایران کے انجنیئرنگ گریجویٹس کا مقابلہ روس، چین اور امریکا سے کیا جاتا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ