فلائٹ آپریشن بحران: گورنر نیو یارک کا وزیر ٹرانسپورٹ سے استعفے کا مطالبہ

گورنر نیویارک کیتھی ہوکول(فائل فوٹو)۔
نیو یارک کی گورنر کیتھی ہوکول نے امریکا میں فلائٹ آپریشن کے بحران پر وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔
گورنر کیتھی ہوشل نے کہا کہ یا تو شان ڈفی کو خود مستعفی ہوجانا چاہیے یا پھر صدر ٹرمپ کو انہیں عہدے سے ہٹا دینا چاہیے۔
شان ڈفی نے امریکا میں پروازوں کی غیر معمولی معطلی کو پرانے ایئر ٹریفک کنٹرول اور پرانی ٹیکنالوجی کو قرار دیا تھا اور سسٹم اپ گریڈ کرنے کے لیے 50 ارب ڈالرز کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکا میں فضائی بحران شدت اختیار کرگیا، متاثرہ پروازوں کی تعداد 11 ہزار کے قریب پہنچ گئی
امریکا میں فضائی ٹریفک کے غیرمعمولی بحران کے باعث تمام ہوائی اڈوں پر پروازیں ساڑھے 4 گھنٹے معطل رہی تھیں۔
13 ہزار سے زیادہ پروازیں منسوخ یا التوا کا شکار ہوئیں۔ ایشیا، یورپ اور کینیڈا سمیت دنیا بھر کی 26 ہزار سے زائد پروازیں التوا کا شکار ہوئیں جب کہ تین ہزار منسوخ ہوئیں اور لاکھوں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ