ہفتہ، 14 نومبر، 2026 · 5 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بھارت میں مذہبی آزادی کا معاملہ پھر عالمی سطح پر زیر بحث

تازہ ترین
بھارت میں مذہبی آزادی کا معاملہ پھر عالمی سطح پر زیر بحث

بھارت میں مسلمانوں کے حقوق اور مذہبی آزادی کا معاملہ ایک بار پھر عالمی سطح پر زیر بحث آ گیا۔

امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے بھارتی مسلم طالب علم رہنما شرجیل امام کی طویل حراست پر تشویش ظاہر کردی۔

امریکی ادارے کا موقف ہے کہ شرجیل امام کو مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے خلاف آواز اٹھانے کی وجہ سے حراست میں رکھا گیا ہے۔

امریکی کمیشن کے اس مؤقف پر امریکا میں بھارتی سفیر ونے کواترا تلملا اٹھے اور کہا کہ امریکی کمیشن کی رپورٹس جانبدارانہ اور متعصبانہ ہیں، کمیشن کو بھارتی شہریوں کے آئینی حقوق پر فیصلہ دینے کا کوئی اختیار نہیں۔

انہوں نے کمیشن کو ہی اپنے تعصبات کا جائزہ لینے اور دوسروں کو درس دینا بند کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

شرجیل امام بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے محقق اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طالب علم رہے ہیں، وہ متنازع شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران نمایاں ہوئے اور جنوری 2020ء سے مختلف مقدمات میں زیر حراست ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ