زمبابوے ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن سیمنز عہدے سے دستبردار

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن سیمنز عہدے سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
زمبابوے کرکٹ بورڈ نے جسٹس سیمنز کے ہیڈ کوچ کا عہدہ چھوڑنے کے فیصلے کی تصدیق کردی ہے۔
جسٹن سیمنز افغانستان کے خلاف جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے بعد زمبابوے ٹیم کی کوچنگ کے عہدے سے دستبردار ہوں گے۔
جسٹن سیمنز نے 2024 میں زمبابوے ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں، وہ جنوبی افریقا واپس جا کر فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے خواہشمند ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ