ہفتہ، 14 نومبر، 2026 · 5 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بھارت: خطاب کا موقع نہ ملنے پر رکن اسمبلی نے غصے میں ڈائس اسٹیج سے پھینک دیا

تازہ ترین
بھارت: خطاب کا موقع نہ ملنے پر رکن اسمبلی نے غصے میں ڈائس اسٹیج سے پھینک دیا

اسکرین گریب/ ایکس

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں مشہور جولجیبی میلے کی تقریب میں خطاب کا موقع نہ ملنے پر کانگریسی رکن اسمبلی غصے سے آگ بگولہ ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق دھارچولا سے منتخب رکن اسمبلی ہریش دھامی اس وقت ناراض ہوگئے جب وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کی موجودگی میں منعقدہ تقریب کے دوران انہیں خطاب کا موقع نہیں دیا گیا۔

کانگریس کے رکن اسمبلی ہریش دھامی اور ان کے حامیوں نے مبینہ طور پر ہنگامہ آرائی کی، واقعہ مبینہ طور پر وزیراعلیٰ کے تقریب سے روانہ ہونے کے بعد پیش آیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں ہریش دھامی اور ان کے حامیوں کو اسٹیج پر احتجاج کرتے اور ڈائس اٹھا کر نیچے پھینکتے دیکھا جا سکتا ہے۔ رکن اسمبلی منتظمین سے مائیک بند کیے جانے پر تلخ کلامی کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔

ہریش دھامی کا کہنا تھا کہ انہیں تقریب کی صدارت کی ذمہ داری دی گئی تھی، لیکن اس کے باوجود انہیں شرکا سے خطاب کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ