غیرقانونی کان کنی کو 12 سیاستدانوں یا ان سے تعلق رکھنے والے افراد کی پشت پناہی حاصل تھی، گورنر خیبر پختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی : فائل فوٹو
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی کان کنی کو 12 سیاستدانوں یا ان سے تعلق رکھنے والے افراد کی پشت پناہی حاصل تھی۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ان سیاستدانوں میں سابق وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے بھائی نوید، تحریک انصاف کے شہریار آفریدی، آفتاب عالم، سینیٹر خرم ذیشان، پیپلز پارٹی کے امجد آفریدی، جے یو آئی کے سیٹھ گوہر سیف اللہ سیمت دیگر افراد شامل ہیں۔
گورنر کے پی نے غیر قانونی کان کنی کی تحقیقات کے لیے ہائی کورٹ کے سابق جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات میں جو بھی سیاستدان یا سرکاری افسر ملوث پایا گیا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ