اٹلی نے میٹا پر 805 ملین یورو جرمانہ عائد کردیا

اٹلی کے ڈیٹا پروٹیکشن ادارے نے میٹا پر 805 ملین یورو کا بھاری جرمانہ کیا ہے، یہ رقم پاکستانی روپے میں ساڑھے 24 ارب سے زائد بنتی ہے۔
خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے ادارے نے اینڈرائیڈ صارفین کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر میٹا پر 805 ملین یورو کا بھاری جرمانہ عائد کیا۔
میٹا نے نوعمر لڑکی سے عدالت کے باہر سمجھوتہ کرلیا
رپورٹ کے مطابق میٹا فیس بک ایپ کے ایک فیچر کے ذریعے صارفین کو اطلاع دیے یا ان کی اجازت لیے بغیر ان کی ذاتی گیلری کی تصاویر اور ویڈیوز تک رسائی حاصل کر رہا تھا۔
ادارے نے کمپنی کو اس فیچر کو غیر فعال کرنے اور صارفین سے باقاعدہ رضامندی لینے کے لیے 60 دن کی مہلت دی ہے۔
یہ جرمانہ میٹا کی عالمی آمدنی کا تقریباً صفر اعشاریہ47 فیصد بنتا ہے، میٹا نے فی الحال اٹلی کے ادارے کے اقدام پر فوری ردعمل نہیں دیا ہے۔
ادارے نے 2026ء میں متعارف کرائے گئے ایک نئے کلاؤڈ پراسیسنگ فیچر کا الگ سے جائزہ لینے کا عندیہ بھی دیا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ