ہفتہ، 14 نومبر، 2026 · 5 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کوٹ لکھپت جیل میں قید یاسمین راشد کی اسپتال منتقلی کیلئے درخواست دائر

تازہ ترین
کوٹ لکھپت جیل میں قید یاسمین راشد کی اسپتال منتقلی کیلئے درخواست دائر

یاسمین راشد: فائل فوٹو

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی اسپتال منتقلی کےلیے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ یاسمین راشد کی طبیعت خراب ہے انہیں اسپتال منتقل کیا جائے۔

وکیل کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد 10 مئی 2023 سے مختلف مقدمات میں گرفتار ہیں، وہ کینسر اور دمے کے مرض میں مبتلا ہیں، اسموگ کے باعث ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت انتہائی خراب ہو چکی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ